ریچھ، کمبل اور آپ

میری اردو کی دھار تیز کرنے میں میرے اردو کے استاد کا پورا ہاتھ ہے – مگر اسکو دودھاری کرنے میں میرے دوست احباب ضرورت سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوۓ- اسکے فائدے تو بہت ہیں مگر مشکل یہ ہے کہ اب زبان پر قابو پا بھی لوں تو میرا منہ کچھ ایسا ہوجاتا ہے جس سے سامنے والے کو فٹ سے پتا چل جاتا ہے کہ اسکی بات کہ  مزید معنی بھی ہوسکتے ہیں !

خیر ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ ایک برفیلے علاقے میں سردیوں سے پہلے نامعلوم کہاں سے کمبل ایک ندی میں بہتے ہوۓ مل جاتے تھے – اس علاقے کے لوگ کمبل پکڑ کر ندی سے نکال لیتے سوکھاتے اور استعمال کرتے –

ایک بار ایک بھولا بھالا معصوم سا آدمی بھی مفت کا کمبل لینے پہنچ گیا ! کمبل دکھا اور فٹ سے ندی میں جمپ ماری، مگر کمبل ہاتھ نہ آیا – کچھ دیر بعد ایک اور اچھا اور بہترین کمبل دکھا اور یہ صاحب غڑاپ سے اندر! بہت کیا پر کمبل ہاتھ نہ آیا –

کچھ مشقتوں کہ بعد یہ صاحب ہانپ گئے اور لوگوں سے منت کرنے لگے کے تیرے پاس اتنے کمبل ہیں مجھے دیدے پر کون دے – اتنے میں انکی نظر ایک زبردست اور بھاری قسم کے کمبل پر پڑی- اس نے اور دوسرے اس جیسوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ فٹ سے جمپ مار اندر – وہاں موجود تجربہ کار لوگوں نے کہا بهایا یہ ریچھ ہے کچھ تو واپس آ گئے مگر یہ بیچارہ جھٹ سے کمبل کو جا کر پکڑ لیا اور اسی لمحے واٹر پروف موبائل سے کتاب چہرہ پر لکھا ” فائنلی گوٹ ما ڈریم کمبل “- خیر جی ، اس کے بعد کوشش شروع ہوئی اس کمبل شریف کو کھینچ کر ندی سے باہر نکالنے –

مگر کمبل جی نے ان حضرت کو اپنے ساتھ ندی میں کھینچنا شروع کردیا – اب ندی کے باہر سے لوگوں نے شور مچایا چھوڑ دے چھوڑ دے – اور ان صاحب نے بھی کمبل کو چھوڑنے کی کوشش کی مگر اب کمبل انکی جان چھوڑنے کو تیار نہ تھا – جب لوگوں کا شور بڑھا تو یہ صاحب بولے لوگو میں تو کمبل چھوڑنے کو تیار ہوں ، مگر کمبل مجھے نہی چھوڑتا –

یہ بچپن کی پڑھی ہوئی کہانی ہے ، اگر شادی شدہ / جانو شدہ افراد کو یا جانو شدہ / شادی شدہ ہونے کی کوشش کرنے والے افراد کو اس میں کوئی مماثلت نظر آے تو یہ محظ اتفاقیہ ہوگی –

اور یہ کہانی مجھے کیوں یاد آئی ؟ یہ اگر آپکو خود پر فٹ ہوتی لگے تو یقین جانئے آپ ہی کی وجہ سے یاد آئ-

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s